تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

لیونل میسی کو آج بھی انگریزی نہ سیکھنے کا افسوس

لیونل میسی کو آج بھی انگریزی نہ سیکھنے کا افسوس

لاہور( سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اعتراف کیا ہے کہ بچپن میں اسکول کے زمانے میں انگریزی زبان نہ سیکھنا ان کے لیے آج بھی پچھتاوے کا باعث ہے۔فٹبال کی دنیا میں تقریباً ہر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے والے میسی نے انفرادی سطح پر بیلن ڈی اور، کلب کی جانب سے چیمپئنز لیگ اور ارجنٹینا کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ جیتنے سمیت بے شمار کامیابیاں حاصل کیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں بعض مواقع سے فائدہ نہ اٹھانے کا افسوس اب بھی موجود ہے۔ایک میکسیکن پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے میسی نے بتایا کہ اگر وہ کوئی دوسری زبان جانتے ہوتے تو زندگی میں ملنے والی کئی غیر معمولی شخصیات سے براہِ راست بات چیت کرسکتے تھے، لیکن زبان کی رکاوٹ کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ بچپن میں انگریزی سیکھنے کا موقع موجود تھا اور کم از کم اس زبان کو پڑھنے کے لیے وقت بھی نکالا جاسکتا تھا، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ میسی کے مطابق یہ ان کی ایسی غلطیوں میں سے ایک ہے جس کا انہیں گہرا افسوس ہے۔عالمی شہرت حاصل کرنے کے باوجود میسی بنیادی طور پر ہسپانوی زبان میں گفتگو کرتے رہے ہیں اور دوسری زبان میں بات چیت کی ضرورت پڑنے پر اکثر مترجم کی مدد لیتے ہیں۔میسی اب اپنے بچوں کو اس تجربے سے سبق سیکھنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کو انگریزی سیکھنے اور دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہیں، کیونکہ ان کے بچوں کے حالات ان کے اپنے بچپن سے مختلف ہیں۔فٹبال اسٹار نے ارجنٹینا میں اپنی اسکول کی تعلیم کے آخری سال کو بھی مایوس کن قرار دیا۔