تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

لیونل میسی کی اسپائیڈرمین فلم میں جھلک، مداح حیران

لیونل میسی کی اسپائیڈرمین فلم میں جھلک، مداح حیران

نیویارک( شوبز ڈیسک)فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی کی نئی سپر ہیرو فلم میں اچانک نظر آنے والی مختصر جھلک نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔فلم "اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے" کے نئے ٹیزر میں میسی کی مختصر موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں شائقین اس غیر متوقع اشتراک پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیزر میں لیونل میسی کو اسپائیڈرمین سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو جاری ہوتے ہی یہ منظر تیزی سے وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اسے فلم کی تشہیری مہم کا منفرد انداز قرار دیا۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ میسی کی یہ جھلک صرف فلم کی تشہیر کے لیے شامل کی گئی ہے یا وہ واقعی فلم میں کسی کردار کے طور پر نظر آئیں گے۔وائرل ہونے والی ویڈیو نے فلم اور فٹبال دونوں کے شائقین میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔