تازہ ترین
ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک شام کی خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق تمام سوالات حل: آئی اے ای اے طالبان حکومت پانچ سال بعد بھی جامع نظام دینے میں ناکام: اعلامیہ ایران کا عرب ممالک سے امریکی افواج نکالنے کا مطالبہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1700 پوائنٹس گرگیا اگست میں مہنگائی 11.2 فیصد، ایک ماہ بعد پھر ڈبل ڈیجٹ میں داخل کاروباری اوقات میں 30 منٹ اضافے کی سفارش، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا مصباح الحق کا پی سی بی سے اختلافات پر استعفیٰ، بحران شدت اختیار کرگیا قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ میدان میں کامیابی سے بحال ہوگی:محمد یوسف لارڈز ٹیسٹ شکست، پی سی بی کے مزید سخت فیصلوں کا امکان مالینی شرما کی شوبز سے دور نئی زندگی نے مداحوں کو حیران کردیا فریال گوہر کا 9 سالہ ازدواجی زندگی میں تشدد پر انکشاف مشی خان نے فریال گوہر کو سابق شوہر کے دعووں پر تنقید کا نشانہ بنا دیا ٹوٹا ہوا اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرنا کتنا محفوظ ہے؟
پاکستان خبر

لارڈز ٹیسٹ شکست، پی سی بی کے مزید سخت فیصلوں کا امکان

لارڈز ٹیسٹ شکست، پی سی بی کے مزید سخت فیصلوں کا امکان

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ چند روز میں مزید سخت فیصلے کرنے کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہیں۔ انہوں نے ناکامی کے بعد تجربہ کار کرکٹرز کو دوبارہ موقع نہ دینے کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو واضح ہدایات جاری کردی ہیں۔محسن نقوی نوجوان اور جونیئر کھلاڑیوں کو آگے لانے کے خواہش مند ہیں، جو مستقبل میں قومی ٹیم کی باگ ڈور سنبھال سکیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین نے مستقبل میں انڈر 19 اور جونیئر کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے اور انہیں مکمل اعتماد فراہم کرنے کی پالیسی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مسلسل 2 ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد صورتحال میں بھونچال آگیا ہے۔ قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔