تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کیلئے ستارۂ امتیاز کی سفارش مسترد، سندھ حکومت کا دعویٰ

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کیلئے ستارۂ امتیاز کی سفارش مسترد، سندھ حکومت کا دعویٰ

کراچی( شوبز ڈیسک)سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام ستارۂ امتیاز کے لیے دو مرتبہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے، تاہم دونوں نامزدگیاں مسترد کردی گئیں۔کراچی میں تھیٹر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے دونوں اداکاروں کے نام ایک معروف شخصیات پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر قومی اعزاز کے لیے پیش کیے تھے۔سید ذوالفقار علی شاہ کے مطابق نامزدگیاں دو بار بھیجے جانے کے باوجود وفاقی حکومت نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارۂ امتیاز دینے کی سفارشات منظور نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو نامزدگیاں مسترد کیے جانے کی وجوہات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔