تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ماہرہ خان کا اعتماد بھرپور اظہار، مختلف کرداروں کی خواہش

ماہرہ خان کا اعتماد بھرپور اظہار، مختلف کرداروں کی خواہش

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے موجودہ مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں اور انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب انہیں روایتی ہیروئن کے کردار کم ملیں گے۔دبئی میں منعقدہ ایک ادبی و ثقافتی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی اور مداحوں کی محبت ان کے لیے بہت اہم ہے اور وہ اپنے ناظرین کے ساتھ تعلق کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ماہرہ خان کے مطابق شہرت اور مقبولیت مستقل نہیں ہوتیں، اسی لیے وہ اپنی توجہ ہمیشہ اپنے کام اور فن پر مرکوز رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی موجودہ عمر اور زندگی کے اس مرحلے سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور اسے بھرپور انداز میں انجوائے کر رہی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں اس حقیقت کا احساس ہے کہ وقت کے ساتھ کرداروں کی نوعیت بدلتی رہتی ہے، لیکن وہ اس تبدیلی کو مثبت انداز میں قبول کرتی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز سے اپیل کی کہ انہیں صرف روایتی ہیروئن کے کرداروں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ مختلف اور منفرد کرداروں میں بھی موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنی اداکاری کے نئے پہلو ناظرین کے سامنے لا سکیں۔