تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری منصوبے پر اہم پیش رفت

پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری منصوبے پر اہم پیش رفت

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر کی لاگت سے مجوزہ فالکن آئلز ریفائنری اور ذخیرہ گاہ منصوبے نے اہم ادارہ جاتی مرحلہ طے کرلیا ہے۔ضلع ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں قائم کیے جانے والے اس منصوبے کی چین پاکستان اقتصادی راہداری سیکریٹریٹ نے منظوری دے دی ہے اور سرمایہ کاری بورڈ سے سفارش کی ہے کہ اسے صنعتی تعاون سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پیش کیا جائے۔یہ منصوبہ حالیہ برسوں میں نجی شعبے کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی بڑی صنعتی سرمایہ کاری میں شامل ہوسکتا ہے۔ اس پیش رفت کو ملک کے پٹرولیم اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری بڑھانے کی حکومتی کوششوں کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے۔