کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی مشترکہ فلاحی مہم سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی، جہاں بعض صارفین نے اس اقدام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔میگھن مارکل نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ انسٹاگرام پر مشترکہ پیغام شیئر کیا۔ اس مہم کے تحت میگھن کے طرزِ زندگی سے متعلق برانڈ ’’ایز ایور‘‘ کی مخصوص چائے اور جام کی فروخت سے حاصل ہونے والا تمام خالص منافع ملالہ فنڈ کو عطیہ کیا جائے گا، تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد مل سکے۔تاہم، بعض سوشل میڈیا صارفین نے فلاحی مقصد کے ساتھ مصنوعات کی تشہیر کو جوڑنے پر اعتراض کیا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل اپنی چائے اور جام کی تشہیر کے لیے ملالہ یوسفزئی کا نام استعمال کر رہی ہیں۔دوسری جانب، مہم کے منتظمین کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد لڑکیوں کے لیے تعلیمی مواقع میں اضافہ کرنا اور ان کی تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
ملالہ اور میگھن مارکل کی فلاحی مہم پر تنقید، مصنوعات کی تشہیر پر سوالات
واپس خبروں پر
Category:
تفریح