تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ملائیشیا کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا مؤقف برقرار

ملائیشیا کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا مؤقف برقرار

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا نے ایک بار پھر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی اپنی دیرینہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا ہے کہ امریکا کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور امریکی کانگریس کے بعض ارکان کی جانب سے کوالالمپور کے ساتھ سیکیورٹی اور اقتصادی تعلقات پر نظرثانی کے مطالبات کے باوجود ملک کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکا میں ملائیشیا کے سفیر محمد شہرول اکرام یعقوب نے امریکی محکمہ خارجہ کی طلبی کے بعد ملائیشیا کے مؤقف کی وضاحت کی۔محمد حسن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ملائیشیا کی پالیسی کوئی نیا فیصلہ نہیں بلکہ ایک طویل عرصے سے جاری سرکاری مؤقف ہے، جسے مختلف حکومتوں نے برقرار رکھا ہے۔ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک اس معاملے کو اپنی دیرینہ پالیسیوں کے مطابق دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی امیگریشن پالیسی اسرائیل یا اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتی، اور یہ مؤقف کئی دہائیوں سے برقرار ہے۔واضح رہے کہ ملائیشیا ان مسلم اکثریتی ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔ فلسطینی عوام کی حمایت کے تحت ملائیشیا اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرتا ہے۔