تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

مالینی شرما کی شوبز سے دور نئی زندگی نے مداحوں کو حیران کردیا

مالینی شرما کی شوبز سے دور نئی زندگی نے مداحوں کو حیران کردیا

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور ہارر فلم ’راز‘ میں بھوت کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی سابق اداکارہ اور ماڈل مالینی شرما نے شوبز سے دور اپنی نئی زندگی سے مداحوں کو حیران کردیا۔مالینی شرما اس وقت اداکاری سے دور ’دی سلو لوکل‘ نامی فارم اسٹے چلا رہی ہیں، جو بھارتی شہر پونے کے قریب سہیادری پہاڑیوں میں واقع ہے۔حال ہی میں ان کی موجودہ زندگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بڑی تعداد میں مداحوں نے فارم اسٹے سے رابطے شروع کردیے۔صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ فارم اسٹے کی انتظامیہ کے لیے مسلسل آنے والی فون کالز کو سنبھالنا مشکل ہوگیا، جس پر مالینی شرما نے خود ویڈیو پیغام جاری کرکے مداحوں سے خصوصی درخواست کردی۔مالینی شرما نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں مداحوں کی محبت اور غیر معمولی ردعمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لوگوں کی اتنی توجہ اور بڑے پیمانے پر ردعمل کی بالکل توقع نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کے پیغامات سے بہت متاثر اور خوش ہیں، تاہم فارم اسٹے ایک چھوٹی سی پراپرٹی ہے اور اچانک آنے والی بے شمار فون کالز کو سنبھالنا انتظامیہ کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ فارم اسٹے کے نمبر پر فون کرنے کے بجائے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ انتظامیہ کے لیے پیغامات اور بکنگز کو سنبھالنا آسان ہوسکے۔مالینی نے یہ بھی بتایا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی بڑی تعداد میں پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’کوشش کروں گی کہ کم از کم ایک مرتبہ ہر شخص کو جواب دے سکوں۔‘‘