گلگت بلتستان( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی فائٹر منیشہ علی نے انگولا کے شہر لوانڈا میں ہونے والے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔منیشہ علی نے دوسرے راؤنڈ میں میزبان انگولا کی فائٹر لیونیلا ازابیل بلائیے کو اسٹینڈنگ گلوٹین سبمیشن کے ذریعے شکست دی۔کامیابی کے بعد منیشہ علی کی اپنے والدین سے ویڈیو کال کی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، جن میں ان کی خوشی اور جذبات نمایاں تھے۔گلگت بلتستان ٹورازم کے مطابق منیشہ علی کی کامیابی سے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔ باصلاحیت فائٹر اب یکم نومبر سے جارجیا میں شروع ہونے والی آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی تیاری کر رہی ہیں۔منیشہ علی کی یہ کامیابی گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دی جارہی ہے۔