تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

منوج باجپائی نے پونے میں کروڑوں کی 4.45 ایکڑ زمین خرید لی

منوج باجپائی نے پونے میں کروڑوں کی 4.45 ایکڑ زمین خرید لی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے پونے میں 4.45 ایکڑ زمین خرید کر اپنے جائیداد کے اثاثوں میں اضافہ کرلیا۔دستاویزات کے مطابق ٹیل بائیلا گاؤں، ملشی تعلقہ میں واقع یہ زمین ایک کروڑ 37 لاکھ بھارتی روپے میں خریدی گئی، جبکہ سودا 25 اگست 2026 کو رجسٹر ہوا۔ تقریباً ایک اعشاریہ 80 ہیکٹر رقبے پر مشتمل زمین کے لیے منوج باجپائی نے 6 لاکھ 87 ہزار بھارتی روپے اسٹیمپ ڈیوٹی بھی ادا کی۔رجسٹرڈ قیمت کے مطابق زمین کی مالیت تقریباً 30 لاکھ 90 ہزار بھارتی روپے فی ایکڑ بنتی ہے۔ یہ جائیداد مبینہ طور پر وِمل چند کِھم راج جین سے خریدی گئی۔منوج باجپائی اور ان کی اہلیہ شبانہ رضا باجپائی اس سے قبل بھی ممبئی میں کئی جائیدادیں خرید چکے ہیں۔ اکتوبر 2023 میں دونوں نے اوشیوارا میں 32 کروڑ 94 لاکھ بھارتی روپے کے عوض چار تجارتی دفاتر خریدے تھے، جن میں سے دو دفاتر 2025 میں کرائے پر دے دیے گئے