لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ویٹرنز ٹیم کو افتتاحی میچ میں ہی نیدرلینڈز کے ہاتھوں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔60 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کی کیٹیگری کے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 10-0 سے مات دی، جبکہ سابق اولمپیئنز پر مشتمل پاکستانی ٹیم ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔پاکستانی اسکواڈ میں اولمپیئن شہباز سینئر، طارق شیخ، خالد حمید اور دیگر سابق کھلاڑی شامل ہیں۔گروپ ڈی میں پاکستان کے علاوہ نیدرلینڈز، ویلز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں۔پاکستان ویٹرنز ٹیم اپنا دوسرا میچ 9 اگست کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 11 اگست کو ویلز سے مقابلہ ہوگا۔