لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں آئرلینڈ نے قومی ٹیم کو 11-0 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے سابق اولمپیئن شہباز سینئر اور خالد حمید بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔گروپ ڈی میں پاکستان اب اپنا اگلا میچ 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گا۔