تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

متھیرا نے عمر اور کاسمیٹک سرجری پر خاموشی توڑ دی

متھیرا نے عمر اور کاسمیٹک سرجری پر خاموشی توڑ دی

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹی وی میزبان، اداکارہ اور سوشل میڈیا شخصیت متھیرا نے پہلی بار اپنی عمر اور کاسمیٹک طریقۂ علاج سے متعلق کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شخصیت، عمر اور زندگی کے ہر مرحلے پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے متھیرا نے بتایا کہ ان کی عمر 34 برس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر معاملے میں سچ بولنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنی عمر چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔ ان کے بقول انسان ہمیشہ جوان نہیں رہ سکتا، اس لیے بڑھتی عمر کو فطری حقیقت سمجھ کر قبول کرنا چاہیے۔متھیرا نے کہا کہ شہرت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی اور انہیں بھی کسی نے متعارف نہیں کرایا بلکہ انہوں نے اپنی محنت سے اپنی شناخت بنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے نہ انہیں مستقبل کی فکر ہے اور نہ ہی عمر بڑھنے کا خوف۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ عوامی شخصیت ہیں، تاہم اپنی نجی زندگی کو ذاتی رکھنا پسند کرتی ہیں، جبکہ وزن یا ظاہری شکل سے متعلق تنقید بھی انہیں متاثر نہیں کرتی۔اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے چند کاسمیٹک طریقۂ علاج کروا رکھے ہیں۔ ان کے مطابق ایک حادثے میں ناک کی ہڈی متاثر ہونے کے بعد انہوں نے ترکی میں ناک کی سرجری کرائی، جبکہ وہ وقتاً فوقتاً معمولی مقدار میں فلرز اور بوٹوکس بھی استعمال کراتی ہیں۔