کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا شخصیت متھیرا نے مردوں کے جذبات اور معاشرتی دباؤ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔فیصل وحید کو دیے گئے ایک انٹرویو میں متھیرا نے کہا کہ لڑکوں کی تربیت ایسے انداز میں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے جذبات بیان کرنے میں جھجھک محسوس نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ماؤں اور بیویوں کا بھی اس معاملے میں اہم کردار ہوتا ہے کہ وہ مردوں کے جذبات کو سمجھیں اور انہیں ایک بہتر انسان بننے میں معاونت فراہم کریں۔متھیرا نے مردوں کو درپیش معاشرتی دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرد بھی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ معاشرے نے انہیں ایک "مشین" سمجھ لیا ہے اور ان پر مسلسل ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔