تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

مہر بانو کی وائرل ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم

مہر بانو کی وائرل ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم

لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ اور مصنفہ مہر بانو کی دوستوں کے ساتھ بنائی گئی ایک ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم ویڈیو کے موضوع پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔مہر بانو، جنہوں نے چند برس قبل ڈراموں اور فلموں کے ذریعے شوبز میں قدم رکھا، ان دنوں شمالی علاقوں کی سیر پر ہیں۔ اسی دوران انہوں نے دوستوں کے ساتھ ایک مزاحیہ انداز کی ریل تیار کی۔وائرل ویڈیو میں مہر بانو اور ان کے دوستوں نے ایک فرضی منظر فلمایا، جس میں اداکارہ کی موت کا تاثر دیا گیا۔ ویڈیو کو نیوز رپورٹنگ کے انداز میں پیش کیا گیا، جبکہ ان کے دوست رپورٹرز اور اہل خانہ کے کردار ادا کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں یہ تاثر دیا گیا کہ سفر کے دوران اداکارہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے باعث اہل خانہ کی چھٹیاں بھی متاثر ہوئیں۔ریل وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اسے نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ موت جیسے حساس موضوع کو تفریح یا مزاح کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے، جبکہ کئی افراد نے ویڈیو پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔