نیویارک( ویب ڈیسک) میٹا نے امریکا میں نئے معاہدوں کے تحت نوعمر صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کو محدود کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوعمر صارفین روزانہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرسکیں گے، تاہم والدین اضافی وقت کی اجازت دے سکیں گے۔ کمپنی رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک نوعمر صارفین کی رسائی بھی معطل کرے گی جبکہ اسکول کے اوقات میں پش نوٹیفکیشنز بند رکھے جائیں گے۔میٹا نے بچوں اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات کے تصفیے کے لیے امریکا کی تقریباً تمام ریاستوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت کمپنی آئندہ 10 برس کے دوران 18 ارب ڈالر تک ادا کرے گی اور نوعمر صارفین کے لیے سخت پابندیاں عائد کرے گی۔معاہدوں کے بعد میٹا کے خلاف جاری وفاقی مقدمہ بھی ختم ہوگیا، جس میں کمپنی پر بچوں کو نقصان پہنچانے اور پلیٹ فارمز کی حفاظتی خصوصیات سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
میٹا کا نوعمر صارفین کے فیس بک، انسٹاگرام استعمال پر پابندی کا فیصلہ
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی