واشنگٹن( ویب ڈیسک) بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزام میں میٹا 16.7 ارب ڈالر، تقریباً 27 کھرب پاکستانی روپے، جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہوگئی۔امریکی ریاستوں نے میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا کہ کمپنی نے بچوں کی کم عمری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم زیادہ دیر تک استعمال کرنے پر مائل کیا اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے متعلق معلومات پوشیدہ رکھیں۔معاہدے کے تحت 18 سال سے کم عمر صارفین کیلئے روزانہ استعمال کی حد دو گھنٹے مقرر ہوگی، رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک رسائی بند رہے گی جبکہ عمر کی سخت تصدیق بھی لازمی ہوگی۔ یہ حفاظتی اقدامات دس برس تک نافذ رہیں گے۔