تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

شکست کے باوجود صاحبزادہ فرحان کی کپتانی سے مطمئن ہیں، مائیک ہیسن

شکست کے باوجود صاحبزادہ فرحان کی کپتانی سے مطمئن ہیں، مائیک ہیسن

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان اپنی کپتانی کی ذمہ داری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ان کی قائدانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی۔راولپنڈی میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتتا آ رہا ہے، جبکہ حالیہ عرصے میں ٹیم کی کامیابیوں میں مڈل آرڈر کے بلے بازوں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔صاحبزادہ فرحان کی کپتانی کے حوالے سے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ وہ کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کی قیادت میں وقت کے ساتھ مزید نکھار آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کپتانی کی ذمہ داری سے محظوظ ہو رہے ہیں۔سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست پر مائیک ہیسن نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی باؤلنگ مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ اپنے تیز رفتار گیند بازوں کی وجہ سے پہچانی جاتی رہی ہے، اسی لیے شان ٹیٹ پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کام کریں گے۔آئندہ ون ڈے بین الاقوامی سہ ملکی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے حالیہ عرصے میں اپنی کارکردگی بہتر بنائی ہے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ انگلینڈ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود ٹیم ہے، اس لیے سہ ملکی سیریز ایک سخت امتحان ثابت ہوگی۔