تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

یادداشت کے معمولی مسائل سے گھریلو معاملات متاثر ہوتے ہیں: حسن احمد کا انکشاف

یادداشت کے معمولی مسائل سے گھریلو معاملات متاثر ہوتے ہیں: حسن احمد کا انکشاف

 کراچی ( شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار اور ماڈل حسن احمد نے اپنی اہلیہ اداکارہ سنیتا مارشل کی یادداشت سے متعلق ایک ذاتی مسئلہ شیئر کیا ہے، جس کے باعث بعض اوقات ان کی روزمرہ زندگی اور باہمی معاملات متاثر ہوتے ہیں۔حسن احمد کے مطابق ان کی اہلیہ خود بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ انہیں بعض اوقات روزمرہ امور یاد رکھنے میں مشکل پیش آتی ہے، خصوصاً گھریلو معاملات اور بچوں کی سرگرمیوں سے متعلق منصوبہ بندی میں ابہام پیدا ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی مواقع پر ایسا ہوتا ہے کہ سنیتا مارشل سمجھتی ہیں کہ وہ کوئی بات پہلے ہی بتا چکی ہیں، جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا، جس سے معمولی غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔اداکار کے مطابق اگرچہ اس صورتحال کی وجہ سے کبھی کبھار الجھن پیدا ہوتی ہے، تاہم اب دونوں اس مسئلے کو بہتر انداز میں سمجھتے اور روزمرہ منصوبہ بندی میں زیادہ احتیاط برتتے ہیں تاکہ کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔