تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مرزا پور دی مووی نے ریلیز کے پہلے روز شاندار کمائی کرلی

مرزا پور دی مووی نے ریلیز کے پہلے روز شاندار کمائی کرلی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارت کی مقبول ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ نے پردے پر بھی اپنی مقبولیت ثابت کردی، فلمی شکل میں پیش کی گئی ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز بھارتی سینما گھروں میں شاندار کاروبار کیا۔علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور دیویندو سمیت معروف اداکاروں کی کاسٹ پر مشتمل یہ فلم 4 ستمبر 2026ء کو سینما گھروں میں پیش کی گئی۔ فلم کو پیشگی ٹکٹوں کی فروخت کے دوران ہی شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے روز 25 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ ناقدین اور شائقین کی جانب سے ملنے والے مثبت ردعمل نے بھی فلم کی مقبولیت اور کاروبار میں اہم کردار ادا کیا۔فلم کی پہلے دن کی کمائی حالیہ بھارتی فلموں ’’آوارہ پن 2‘‘، ’’دھمال 4‘‘، ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ اور ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی ابتدائی کمائی سے بھی زیادہ بتائی جارہی ہے۔’’مرزا پور: دی مووی‘‘ کی ہدایت کاری گرمیت سنگھ نے کی جبکہ کہانی پنیت کرشنا نے لکھی ہے۔فلم کی کاسٹ میں علی فضل، دیویندو، پنکج ترپاٹھی، جتیندر کمار، رسیکا دگل، روی کشن، شریا پلگاؤںکر اور شویتا ترپاٹھی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔