تازہ ترین
ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک شام کی خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق تمام سوالات حل: آئی اے ای اے طالبان حکومت پانچ سال بعد بھی جامع نظام دینے میں ناکام: اعلامیہ ایران کا عرب ممالک سے امریکی افواج نکالنے کا مطالبہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1700 پوائنٹس گرگیا اگست میں مہنگائی 11.2 فیصد، ایک ماہ بعد پھر ڈبل ڈیجٹ میں داخل کاروباری اوقات میں 30 منٹ اضافے کی سفارش، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا مصباح الحق کا پی سی بی سے اختلافات پر استعفیٰ، بحران شدت اختیار کرگیا قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ میدان میں کامیابی سے بحال ہوگی:محمد یوسف لارڈز ٹیسٹ شکست، پی سی بی کے مزید سخت فیصلوں کا امکان مالینی شرما کی شوبز سے دور نئی زندگی نے مداحوں کو حیران کردیا فریال گوہر کا 9 سالہ ازدواجی زندگی میں تشدد پر انکشاف مشی خان نے فریال گوہر کو سابق شوہر کے دعووں پر تنقید کا نشانہ بنا دیا ٹوٹا ہوا اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرنا کتنا محفوظ ہے؟
پاکستان خبر

مشی خان نے فریال گوہر کو سابق شوہر کے دعووں پر تنقید کا نشانہ بنا دیا

مشی خان نے فریال گوہر کو سابق شوہر کے دعووں پر تنقید کا نشانہ بنا دیا

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کی سابق اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے فریال گوہر کے اپنے سابق شوہر سے متعلق دعوؤں پر اداکارہ کو ہی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مختلف مسائل پر گفتگو کرنے والی مشی خان نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو میں فریال گوہر کے وائرل ہونے والے کلپس پر بات کی۔سابق اداکارہ نے کہا کہ ’’فریال گوہر صاحبہ بہت ہی شاندار انسان ہیں، انہیں ہم نے چند عرصہ قبل سابق شوہر کے ساتھ ایک شو میں دیکھا تھا، جس میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ان کے تعلقات بہت ہی دوستانہ ہیں۔‘‘مشی خان نے کہا کہ ’’اس شو میں فریال صاحبہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ میری سابقہ ساس سے اچھے تعلقات ہیں اور میں ان سے ملاقات کرتی رہتی ہوں، اب وہ اسی شو میں اکیلی آئیں اور تقریباً 30 سے 35 سال قبل ہونے والے تشدد کی باتیں دہرائیں۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ ’’اتنے عرصے بعد یہ سب باتیں کرنے کا کوئی مطلب نہیں اور میرا سوال یہ ہے کہ اگر آپ کے ساتھ کسی آدمی نے اس قسم کا بہیمانہ تشدد کیا تھا اور آپ اسی آدمی کے ساتھ پچھلے پروگرام میں بیٹھ کر کافی ہنسی مذاق کررہی تھیں۔‘‘