تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

محمد نواز انگلی میں فریکچر کے باعث چیمپئنز کپ سے باہر

محمد نواز انگلی میں فریکچر کے باعث چیمپئنز کپ سے باہر

ملتان( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں فریکچر کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اسکین کے بعد محمد نواز کی انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے باعث وہ کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔محمد نواز کو یہ انجری 12 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بلوز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پیش آئی۔ انجری کے باوجود انہوں نے میچ میں اپنے 10 اوورز مکمل کیے، تاہم پاکستان گولڈ کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پی سی بی کے مطابق انجری کے دو ہفتے مکمل ہونے کے بعد محمد نواز اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں گے، جہاں طبی نگرانی میں ان کی کنڈیشننگ اور دوبارہ کھیلنے کا پروٹوکول طے کیا جائے گا۔