لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا دوسرا نوٹس موصول ہوگیا، جس کے تحت انہیں 2 اکتوبر کو لاہور طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رضوان کو ضبط کیے گئے موبائل فون کے تجزیے اور فارنزک کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے اور وہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوں گے۔ نوٹس میں الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ رضوان پیشی کے دوران اپنے خلاف الزامات کی وضاحت طلب کریں گے۔