تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

محسن گیلانی کا جنات سے متعلق حیران کن دعویٰ

محسن گیلانی کا جنات سے متعلق حیران کن دعویٰ

لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سید محسن گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ جنات ہیں۔حال ہی میں محسن گیلانی نے ایک انٹرویو میں شرکت کی، جس کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور جنات سے متعلق بھی انکشاف کیا۔سینئر اداکار نے دعویٰ کیا کہ ’’میرے پاس جن ہے اور یہ بات آج میں اس پروگرام میں بتا رہا ہوں، اس وقت بھی میرے ساتھ ایک جن ہے، جس کا نام نجیب ہے اور یہ دس سے بارہ سالوں سے میرے ساتھ ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے آباؤ اجداد، ہمارے بزرگوں اور والد صاحب کے پاس قرآن کی تعلیم تھی، جو قرآن کا علم جانتا ہے، ان کے پاس جنات نسل در نسل چلتے رہتے ہیں۔‘‘محسن گیلانی نے بتایا کہ ’’جنات سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، جنات اپنا احساس دلاتے ہیں، شرارت کرتے ہیں اور چیزیں چھپا دیتے ہیں۔ جنات کے بارے میں جو باتیں پھیلی ہوئی ہیں وہ جھوٹ ہیں، بہت سارے لوگ جنات کو نہیں مانتے۔ یہ بھی اللہ کی مخلوق ہے اور یہ انسانوں سے ڈر کر رہتے ہیں، جب کہ جنات کو میٹھا کھانا پسند ہوتا ہے۔‘‘