تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ سے مزید ہراسانی اور دھمکیوں کے الزامات

مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ سے مزید ہراسانی اور دھمکیوں کے الزامات

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع پر پہلی بار تفصیلی مؤقف سامنے لاتے ہوئے ان پر ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔صحافی ارشاد بھٹی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا کہ انہیں مبینہ طور پر نجی تصاویر اور ذاتی مواد سماجی ذرائع ابلاغ پر نشر کرنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں، جس کے باعث وہ اپنی عزت اور نجی زندگی کے حوالے سے شدید خوف میں مبتلا تھیں۔اداکارہ کے مطابق ثاقب چدھڑ جب ان کے گھر رشتہ لے کر آئے تو ان کے والد نے فوری رضامندی دینے کے بجائے کچھ وقت مانگا۔ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا کہ چند ماہ بعد انہیں ثاقب کی پہلی اہلیہ کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوئے، جن سے انہیں ان کی شادی شدہ ہونے کا علم ہوا۔مومنہ اقبال نے مزید دعویٰ کیا کہ ثاقب چدھڑ کو امید تھی کہ پیدا ہونے والے حالات اور دباؤ کے باعث ان کے منگیتر حمزہ ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا اور حمزہ مشکل صورتحال میں ان کے ساتھ موجود رہے۔