تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مومنہ اقبال اور ایم پی اے تنازع، درخواست ایف آئی اے این سی سی آئی اے کو ارسال

مومنہ اقبال اور ایم پی اے تنازع، درخواست ایف آئی اے این سی سی آئی اے کو ارسال

 لاہور( شو بز ڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کے درمیان مبینہ تنازع کے معاملے میں دائر کی گئی درخواست ابتدائی کارروائی کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے این سی سی آئی اے کو بھجوا دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ معاملہ تھانہ چونگ میں دائر کیا گیا تھا، تاہم ابتدائی جانچ کے بعد یہ مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست میں ایسا کوئی واضح جرم موجود نہیں جو پولیس کے دائرہ اختیار میں آتا ہو۔تفتیشی افسر کے مطابق معاملہ زیادہ تر ٹیلیفونک گفتگو اور مبینہ آن لائن/ڈیجیٹل نوعیت کے الزامات سے متعلق ہے، جس کی وجہ سے اسے سائبر کرائم ونگ کے دائرہ اختیار میں سمجھا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ درخواست کو باقاعدہ طور پر داخل دفتر کرتے ہوئے متعلقہ کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کو بھیج دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق مومنہ اقبال کو اب اس معاملے میں براہِ راست پولیس اسٹیشن کے بجائے متعلقہ وفاقی ادارے سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔