تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں عدالت نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ضمانت برقرار رکھنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا تفتیش میں شامل ہو چکی ہیں، جبکہ مقدمے کی مکمل تفتیش کے لیے مزید وقت درکار ہے۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر یہ مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات شامل ہیں۔