تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

مومنہ اقبال کی بہن کا نیا قانونی اقدام کیلئے اعلان

مومنہ اقبال کی بہن کا نیا قانونی اقدام کیلئے اعلان

لاہور( شوبز ڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے ایک لیگی رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمشا اقبال نے کہا کہ وہ اپنی بہن کے نکاح پر سب کی مبارکباد قبول کرتی ہیں اور ان کے مطابق یہ ان کے خاندان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے کہ متعلقہ ادارے نے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ادارہ جاتی کارروائی ان کے الزامات کی تائید کرتی ہے اور ان کے مطابق اس سے ان کے دعوؤں کو تقویت ملی ہے۔رمشا اقبال نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی قانونی راستہ اختیار کریں گی اور پیر کے روز ایک نئی درخواست بھی جمع کرائیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گی اور متعلقہ سیاسی شخصیت کو اپنے مؤقف کے حق میں ثبوت پیش کرنے چاہییں، خصوصاً ان مالی دعوؤں سے متعلق جن کا ذکر کیا گیا ہے۔اس معاملے میں حکومتی سطح پر غیر جانب داری اختیار کرنے پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا۔