تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

موٹرولا کا وائیڈ فولڈ ایبل فون، ڈیزائن اسکیچز سامنے آگئے

موٹرولا کا وائیڈ فولڈ ایبل فون، ڈیزائن اسکیچز سامنے آگئے

نیو یارک( ویب ڈیسک)فولڈ ایبل اسمارٹ فونز میں وسیع اسکرین کے نئے رجحان کے درمیان موٹرولا بھی بک اسٹائل فولڈ ایبل فون تیار کرنے پر کام کر رہا ہے۔ اس سے قبل سام سنگ اور ہواوے سمیت دیگر کمپنیاں اس طرز کے فونز پیش کرچکی ہیں، جبکہ ایپل کے ممکنہ فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بھی وائیڈ اسکرین ایسپیکٹ ریشو کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق موٹرولا کے نئے فولڈ ایبل فون کے مبینہ ڈیزائن اسکیچز منظرعام پر آئے ہیں، جن میں ڈیوائس کو کھولنے کے بعد نسبتاً وسیع ڈسپلے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ بظاہر ہاتھ سے تیار کیے گئے ان خاکوں سے فون کے مجموعی ڈیزائن کا ابتدائی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔مبینہ تصاویر میں فون کے پچھلے حصے پر افقی کیمرا بار دکھائی دیتی ہے، جس میں ممکنہ طور پر دو کیمرا لینز کے ساتھ فلیش یا اضافی سینسر موجود ہوگا۔ کیمرا ماڈیول کا انداز گوگل پکسل فونز سے ملتا جلتا ہے، جبکہ اس بار کا ایک مقصد فون کو میز پر رکھنے کے دوران اسے غیر ضروری طور پر ہلنے سے روکنا بھی ہوسکتا ہے۔اندرونی اسکرین پر پنچ ہول سیلفی کیمرا بھی دکھائی دیتا ہے۔ تاہم فون کے حتمی سائز، ڈسپلے کے ابعاد، ہارڈویئر، قیمت اور لانچ کی تاریخ سے متعلق تاحال کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔