لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ناروے کے معروف فٹبالر ارلنگ ہالینڈ اور مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ایک وائرل اے آئی فٹبال میم کو حقیقت میں بدل کر مداحوں کو حیران کر دیا۔دونوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں ارلنگ ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ کو ایک ساتھ نوڈلز کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ہالینڈ کھانا کھاتے ہوئے اچانک آئینے کی طرف دیکھتے ہیں اور اپنے عکس کو دیکھ کر خوفزدہ ہونے کا مزاحیہ انداز اپناتے ہیں۔یہ ویڈیو جمی ڈونلڈسن، جنہیں مسٹر بیسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اپنی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سرکاری شناخت سے شیئر کی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک کھانا ہے۔ویڈیو شیئر ہوتے ہی مختصر وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اسے خاصا پسند کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی اسی نوعیت کی ایک اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوئی تھی، جو بعد میں وائرل میم بن گئی۔ارلنگ ہالینڈ فٹبال میں اپنی کارکردگی کے علاوہ لباس، انداز اور مزاحیہ سرگرمیوں کے باعث بھی اکثر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔