تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

نجی ملاقاتوں میں فنکاروں کی اصل شخصیت سامنے آتی ہے،محمد احمد کا انکشاف

نجی ملاقاتوں میں فنکاروں کی اصل شخصیت سامنے آتی ہے،محمد احمد کا انکشاف

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد نے ایک معروف اداکار کی جانب سے مبینہ طور پر پیش آنے والے تضحیک آمیز رویے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے معاملے پر خاموش رہنے کو ترجیح دی۔محمد احمد نے حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بعض اوقات نجی ملاقاتوں میں فنکاروں کی اصل شخصیت سامنے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک حالیہ واقعے میں انہیں نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ردعمل دینے سے گریز کیا کیونکہ موجودہ دور میں کسی بھی گفتگو کو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ظاہری شخصیت سے واقف ہیں اور خود بھی اپنی کمزوریوں پر مزاح کر لیتے ہیں، لیکن جب کوئی کم عمر شخص انہی باتوں کو طنز کے انداز میں پیش کرے تو تکلیف محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ ایک ایسے اداکار، جس کے ساتھ وہ دو مختلف منصوبوں میں کام کر چکے ہیں، نے ان کی اداکاری، گنجے پن اور شخصیت سے متعلق غیر ضروری تبصرے کیے۔ محمد احمد کے مطابق انہوں نے اس موقع پر خاموشی اختیار کی اور کوئی ردعمل نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس لیے جواب نہیں دیا کیونکہ وہ کسی کے رویے کے جواب میں اسی انداز پر نہیں آنا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنا کام مکمل کیا اور واپس چلے گئے۔محمد احمد نے کہا کہ انہیں یہ خیال بھی آیا کہ کیا وہ اتنے کمزور ہیں کہ ایک ایسے اداکار سے ایسی باتیں برداشت کریں جو انڈسٹری میں چند سال قبل آیا ہے، تاہم انہوں نے اپنی ٹیم اور پروڈیوسرز کی عزت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے موجودہ دور کے نوجوان اداکاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے زیادہ تر فنکار کھلے دل کے مالک ہیں اور اگر کوئی بات ناگوار گزرے تو براہِ راست اظہار کر دیتے ہیں۔محمد احمد نے نوجوان اداکارہ عینا آصف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور سمجھدار فنکارہ ہیں، جو اپنی ظاہری شخصیت کے بجائے اپنی اداکاری اور صلاحیتوں پر توجہ دیتی ہیں۔