تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

محمد شہزاد نے مصباح الحق کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

محمد شہزاد نے مصباح الحق کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیلی وژن کے بیٹر محمد شہزاد نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں محمد شہزاد نے صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق قومی کپتان مصباح الحق کے پاس تھا، جنہوں نے 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔محمد شہزاد نے اپنی جارحانہ اننگز میں 12 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 114 رنز بنائے۔یہ محمد شہزاد کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے، جبکہ 49 گیندوں پر بنائی گئی سنچری عالمی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچریوں میں آٹھویں نمبر پر شمار ہوتی ہے۔