کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی ہے۔نادیہ خان ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ اپنے یوٹیوب چینل آؤٹ اسٹائل وِد نادیہ کے ذریعے بھی مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، جبکہ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔اداکارہ نے جنوری 2021 میں پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسر فیصل راؤ سے دوسری شادی کی تھی۔ دونوں اس وقت کراچی میں اپنی ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔نادیہ خان اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر زیادہ نمایاں کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ کام کی مصروفیات کے باعث انہوں نے حالیہ عرصے میں فیملی وی لاگنگ بھی کم کر دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی طلاق سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔اداکارہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ایسی باتوں کی کوئی حقیقت نہیں اور ان سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔