لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں، ان کی جگہ صدف شمس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا۔ پی سی بی میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد انہیں تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد نجیہہ علوی کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ شامل ہے۔