تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

نانا پاٹیکر نے مہنگی گاڑی کا ارادہ ترک کرکے رقم متاثرہ خاندانوں کو دے دی

نانا پاٹیکر نے مہنگی گاڑی کا ارادہ ترک کرکے رقم متاثرہ خاندانوں کو دے دی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر اپنی اداکاری کے ساتھ سماجی خدمت اور انسان دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے ایک حالیہ فلاحی اقدام کا ذکر مصنف رنبیر پشپ نے ایک انٹرویو میں کیا۔رنبیر پشپ کے مطابق نانا پاٹیکر تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے کی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم اسی دوران انہوں نے کسانوں کی خودکشیوں سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات سے متعلق خبریں دیکھیں۔مصنف کے مطابق اداکار نے گاڑی خریدنے کا فیصلہ ترک کرکے رقم ضرورت مند خاندانوں کی مدد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے 15،15 ہزار بھارتی روپے کے امدادی چیک تیار کیے جائیں تاکہ انہیں فوری مالی مدد فراہم کی جاسکے۔