تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

عرفان خان سے آخری ملاقات کا احوال، نانا پاٹیکر کی گفتگو وائرل ہوگئی

عرفان خان سے آخری ملاقات کا احوال، نانا پاٹیکر کی گفتگو وائرل ہوگئی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکار عرفان خان سے ان کے آخری ایام میں ملاقات کے حوالے سے اداکار نانا پاٹیکر کی ایک پرانی گفتگو دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے، جس میں انہوں نے مرحوم اداکار سے ملاقات کی یادیں بیان کی تھیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں نانا پاٹیکر، ہدایت کار وشال بھردواج سے گفتگو کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ ممبئی میں عرفان خان کے گھر ان سے ملنے گئے تھے، جہاں اداکار شدید علیل تھے۔نانا پاٹیکر کے مطابق عرفان خان نے ملاقات کے دوران انہیں بتایا تھا کہ انہیں رات کی رانی کا پودا بہت پسند ہے اور وہ اس بات کو یاد رکھیں۔اداکار نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ کبھی کبھی ان کے دل میں خیال آتا ہے کہ انہیں ممبئی کے علاقے مادھ میں واقع عرفان خان کے گھر رات کی رانی کا پودا لگانا چاہیے۔واضح رہے کہ عرفان خان 29 اپریل 2020ء کو 53 برس کی عمر میں ایک نایاب رسولی، نیورو اینڈوکرائن ٹیومر، کے باعث انتقال کر گئے تھے۔