ممبئی( شوبز ڈیسک)معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 75 سالہ اداکار 8 اکتوبر کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔گوا میڈیکل کالج و اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت دل کی شریان میں خون کا لوتھڑا پھنسنے کے باعث ہوئی، جس سے دل کو خون کی مناسب فراہمی متاثر ہوئی۔رپورٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق خون کی شریان میں رکاوٹ دل کے دورے کا سبب بنی، جس کے نتیجے میں معروف اداکار کی زندگی کا خاتمہ ہوا۔
نانا پاٹیکر کی موت کی وجہ سامنے آگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل کا دورہ ثابت
واپس خبروں پر
Category:
تفریح