تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ناسا کا جدید خلائی کمپیوٹر چپ منصوبہ سامنے آگیا

ناسا کا جدید خلائی کمپیوٹر چپ منصوبہ سامنے آگیا

نیو یارک( ویب ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ایک نئی اور انتہائی طاقتور کمپیوٹر چِپ تیار کر رہا ہے جو مستقبل کے خلائی مشنز میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔کمرشل شراکت داری کے تحت تیار کی جانے والی یہ جدید پروسیسنگ چِپ خلائی جہازوں کو اس قابل بنائے گی کہ وہ خلا میں حاصل ہونے والے ڈیٹا کو زیادہ تیزی سے پراسیس کر سکیں اور زمین سے دور مشنز کے دوران بعض فیصلے خود مختاری سے انجام دے سکیں۔خلائی ادارے کا یہ منصوبہ اعلیٰ کارکردگی پر مبنی خلائی کمپیوٹنگ کے نظام کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، جس کا مقصد تحقیقاتی مشنز میں استعمال ہونے والے خلائی جہازوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔اس وقت بیشتر خلائی مشنز میں پرانی نسل کے پروسیسرز استعمال کیے جاتے ہیں جو سخت خلائی ماحول میں قابلِ اعتماد تو ضرور ہیں لیکن جدید سائنسی ضروریات کے مطابق محدود کارکردگی رکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نئی نسل کی یہ چِپ خلائی جہازوں کو زیادہ خود مختار بنانے، ڈیٹا کے فوری تجزیے اور مستقبل میں چاند اور مریخ جیسے مشنز کے دوران بہتر معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔