تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

قانونی نوٹس کے بعد ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معذرت کر لی

قانونی نوٹس کے بعد ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معذرت کر لی

لاہور( شوبز ڈیسک) قانونی نوٹس موصول ہونے کے بعد مذہبی سکالر ناصر مدنی نے اداکارہ مومنہ اقبال سے عوامی سطح پر معذرت کا اظہار کر دیا۔اپنے ویڈیو بیان میں ناصر مدنی نے کہا کہ اگر ان کی کسی بات سے مومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ ان کے مطابق کسی کی دل آزاری ان کا مقصد نہیں تھا، اسی لیے وہ عوامی سطح پر معافی مانگ رہے ہیں۔ناصر مدنی نے اپنے بیان میں تمام بیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے احترام اور حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی بیٹی کی عزت اور وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ناصر مدنی کا اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس کے بعد مومنہ اقبال نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ اس معاملے کی پیروی اداکارہ کی بہن رمشہ اقبال نے کی، جس کے بعد ناصر مدنی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے معذرت کا اظہار کیا۔