کینیڈا( سپورٹس ڈیسک) ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی دم توڑ گئی، نعمان خان پری کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔کینیڈا میں جاری چیمپئن شپ میں نعمان خان پاکستان کے واحد کھلاڑی تھے جو پری کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، تاہم ایونٹ کے نمبر ون سیڈ مصری کھلاڑی محمد ذکریا نے انہیں مسلسل تین گیمز میں شکست دے دی۔محمد ذکریا نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11-6، 11-5 اور 11-4 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹیم ایونٹ 26 جولائی سے شروع ہوگا، جس میں پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔