تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

نوازالدین صدیقی کا بڑا بیان، ہندی فلموں کو جعلی قرار دے دیا

نوازالدین صدیقی کا بڑا بیان، ہندی فلموں کو جعلی قرار دے دیا

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کے دو ٹوک بیان نے ہندی فلمی صنعت میں سچائی اور کہانی بیان کرنے کے انداز پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے موجودہ دور کی فلموں کو جعلی قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی کہانیاں ہندی سینما کی سمت کا تعین کر رہی ہیں، جبکہ ناظرین اب ان کہانیوں کے پیچھے چھپی حقیقت کو بخوبی سمجھنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو غلط سمت میں لے جانے کی ضرورت نہیں، سچائی سب سے زیادہ اہم ہے اور آج کے دور میں ہر شخص حقیقت سے آگاہ ہے۔ ان کے مطابق جو فلمیں بن رہی ہیں، ان کے پس منظر کو سب جانتے ہیں مگر اس پر کھل کر بات نہیں کی جاتی۔پروگرام کے دوران اداکار سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں کیا فلم سازوں کو سینما کے ذریعے معاشرے کی رہنمائی کرنی چاہیے، جس پر انہوں نے سچائی پر مبنی کہانیوں کی اہمیت پر زور دیا۔