تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کی جدید سہولیات کے لیے اپ گریڈیشن شروع

این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کی جدید سہولیات کے لیے اپ گریڈیشن شروع

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کی جدید خطوط پر بہتری کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں مقامات کو عالمی معیار کی سہولیات سے مزین کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کے درمیان قائم دیوار کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے مطابق ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جدید سہولتوں پر مشتمل نیا پویلین تعمیر کیا جائے گا، جبکہ گراؤنڈ کے نکاسی آب کے نظام کو بھی جدید بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی توسیع بھی کی جائے گی، جہاں قومی کھلاڑیوں کے لیے جدید جم، سوئمنگ پول اور تربیت و بحالی سے متعلق دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ جدید عالمی معیار کی تربیتی سہولتوں کے حامل ہو جائیں گے، جس سے قومی کرکٹرز کی فٹنس، تیاری اور کارکردگی میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔