تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے: ماہرہ خان

دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے: ماہرہ خان

لندن ( شوبز ڈیسک) پاکستانی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی شدید ضرورت ہے۔برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت پر بات کرنا اب بھی بہت سے لوگوں کے لیے مشکل سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے موجود جھجھک کو ختم کرنا ضروری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ذہنی بیماریاں بھی دیگر جسمانی امراض کی طرح ہیں اور ان کے بارے میں کھل کر بات ہونی چاہیے تاکہ متاثرہ افراد کو بہتر مدد مل سکے۔انہوں نے برطانیہ کے شاہ چارلس کی فلاحی سرگرمیوں میں شرکت کو بھی اہم قرار دیا۔ماہرہ خان نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے ہراسانی اور تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی اور ذمہ دار افراد کو مثال بنا کر سزا دینا ضروری ہے تاکہ معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔