تازہ ترین
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کا مذاکرات کا مطا لبہ الیکشن قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے لیگل ریفارمز کمیٹی فعال کر دی وفاقی آئینی عدالت کے اہم فیصلے، حارث اسٹیل ملز ریفرنس پر نیب کو نوٹس صدر زرداری نے تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی امریکا کا ایران پر مزید حملوں کا دعویٰ، بندر عباس سمیت اہم عسکری تنصیبات نشانے پر ایران کا کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ میانمار کے قریب دو کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت کا خدشہ برطانیہ میں 14 سالہ لڑکے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج پاکستان، ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان کی سعودی عرب سے 6.7 ارب ڈالر کے رعایتی آئل فنانسنگ پیکیج کی درخواست سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹائن کو فیفا کارروائی کا سامنا متو قع واشنگٹن فریڈم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا ماڈل ہما سلیم کا نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان مفتی عبدالقوی کا خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل یوٹیوب نے کم معیار کے مواد پر مونیٹائزیشن سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا شدید شمسی طوفان ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کے لیے بڑا خطرہ قرار
پاکستان خبر

نیلم منیر کی عوامی تقریب میں شرکت، مداحوں میں خوشخبری سے متعلق چہ مگوئیاں

نیلم منیر کی عوامی تقریب میں شرکت، مداحوں میں خوشخبری سے متعلق چہ مگوئیاں

دبئی( شو بز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ ایک حالیہ عوامی تقریب میں ان کی شرکت ہے۔اداکارہ شادی کے بعد زیادہ تر دبئی میں مقیم ہیں اور شوبز سرگرمیوں سے نسبتاً دور رہتی ہیں، جبکہ وہ صرف مخصوص تقریبات میں ہی عوامی طور پر نظر آتی ہیں۔حال ہی میں ایک تقریب میں انہوں نے شاہی نیلے رنگ کے لباس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے افتتاحی ربن کاٹنے کی تقریب میں حصہ لیا اور مداحوں سے ملاقات بھی کی۔اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں اور بعض افراد نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔تقریب کے دوران نیلم منیر خوشگوار اور پُراعتماد انداز میں نظر آئیں اور انہوں نے شرکاء کے ساتھ وقت گزارا۔تاہم اداکارہ یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا اعلان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث یہ خبریں صرف قیاس آرائیوں تک محدود ہیں۔اس کے باوجود مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔