تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

نینا گپتا نے ویوین رچرڈز سے تعلق، بیٹی کی پیدائش اور شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

نینا گپتا نے ویوین رچرڈز سے تعلق، بیٹی کی پیدائش اور شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اور بے باک اداکارہ نینا گپتا نے ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی، خصوصاً ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر **ویوین رچرڈز** کے ساتھ تعلق، بیٹی کی پیدائش اور شادی نہ کرنے کے فیصلے پر کھل کر گفتگو کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں نینا گپتا سے جب ویوین رچرڈز کے ساتھ محبت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے قدرے طنزیہ مگر واضح انداز میں جواب دیا:“یہی سوال اُن سے جا کر پوچھیں۔ سب لوگ اُن سے سوال کرنے سے گھبراتے ہیں۔ آپ سب مجھ سے ہی کیوں پوچھتے ہیں؟”اداکارہ نے تسلیم کیا کہ وہ اور ویوین رچرڈز ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت وہ محبت میں اس قدر مگن تھیں کہ نہ کسی اور کی سنتی تھیں اور نہ ہی عملی پہلوؤں پر غور کر پاتی تھیں۔نینا گپتا نے کہا کہ جو وقت انہوں نے ایک ساتھ گزارا وہ خوبصورت تھا اور وہ اس سے انکار نہیں کرتیں۔شادی نہ کرنے کی وجہ اداکارہ کے مطابق شادی نہ کرنے کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ عملی وجوہات پر مبنی تھا۔ یا تو انہیں بھارت میں اپنا کیریئر چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانا پڑتا یا ویوین رچرڈز کو بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ کر بھارت آنا پڑتا، جو دونوں کے لیے ممکن نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ نومبر 1989 میں انہوں نے بغیر شادی کے بیٹی مسابا گپتا کو جنم دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ویوین رچرڈز سے اس بارے میں بات کی تھی اور انہوں نے رضامندی ظاہر کی تھی۔نینا گپتا کے مطابق ویوین رچرڈز نے کبھی بھی عوامی طور پر مسابا کو اپنی بیٹی تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔تاہم اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اکیلے بچے کی پرورش آسان نہیں ہوتی اور یہ صورتِ حال نہ ماں کے لیے آسان ہوتی ہے اور نہ ہی بچے کے لیے مثالی سمجھی جاتی ہے۔