تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

نیٹ فلکس نے 2030 فٹبال ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

نیٹ فلکس نے 2030 فٹبال ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے 2030ء میں مراکش اور پرتگال کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی اسپین میں نشریات کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ مقبول اسٹریمنگ سروس نے مردوں کے فٹبال ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق اپنے نام کیے ہیں۔امریکی سبسکرپشن سروس نیٹ فلکس کے پاس پہلے ہی 2027ء اور 2031ء میں ہونے والے خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کی عالمی سطح پر خصوصی نشریات کے حقوق موجود ہیں۔معاہدے کے تحت نیٹ فلکس اسپین اور انڈورا کے ناظرین کو آئندہ مردوں کے ورلڈ کپ کے تمام 104 میچز دکھائے گا۔ اسپین میں ہر روز میچوں کے انعقاد کے دوران ایک مقابلہ مفت نشر کرنے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔اس کے علاوہ میچوں کا ایک منتخب مجموعہ اسپین کے ایک مفت ٹیلی وژن چینل پر بھی دکھایا جائے گا۔ اس میں اسپین کی قومی ٹیم کے تمام میچز، دونوں سیمی فائنلز اور فائنل شامل ہوں گے۔دوسری جانب برطانیہ میں فٹبال ورلڈ کپ کو اب بھی حکومت کی جانب سے اہم قومی کھیلوں کے مقابلوں کی فہرست میں شامل ہونے کا تحفظ حاصل ہے۔ اس ضابطے کے تحت ورلڈ کپ کی نشریات صرف روایتی ٹیلی وژن نیٹ ورکس کے ذریعے ہی کی جا سکتی ہیں۔فیفا کے سیکریٹری جنرل میٹیاس گرافشٹروم نے اس حوالے سے کہا کہ 2026ء اور 2030ء کے توسیع شدہ ورلڈ کپ دنیا بھر کے فٹبال شائقین کے لیے یادگار ایونٹس ثابت ہوں گے۔