تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

کرکٹ کا نیا ٹیسٹ ٹوئنٹی فارمیٹ متعارف، لڑکے اور لڑکیاں ایک ٹیم میں کھیلیں گے

کرکٹ کا نیا ٹیسٹ ٹوئنٹی فارمیٹ متعارف، لڑکے اور لڑکیاں ایک ٹیم میں کھیلیں گے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) کرکٹ میں ایک نئے اور منفرد فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس میں لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور الگ الگ اننگز کھیلنے کے باوجود دونوں کا اسکور ٹیم کے مجموعی نتیجے میں شامل کیا جائے گا۔یہ منفرد ٹورنامنٹ 14 سے 29 نومبر 2026ء تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقد ہوگا، جس میں نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔منتظمین کے مطابق، مقابلے میں 13 سے 21 سال کی عمر کے 160 نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے، جنہیں چار براعظمی ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹیم میں 20 لڑکے اور 20 لڑکیاں شامل ہوں گے۔اس فارمیٹ کے تحت لڑکے اپنی نوعیت کے مقابلوں میں لڑکوں کے خلاف، جبکہ لڑکیاں لڑکیوں کے مدمقابل ہوں گی۔ تاہم، میچ کا فیصلہ دونوں کی کارکردگی سے حاصل ہونے والے مشترکہ اسکور کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ایک میچ، دو اندازِ کرکٹٹیسٹ ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہر میچ 80 اوورز پر مشتمل ہوگا۔ اس میں پہلے 40 اوورز دن کے وقت سرخ گیند اور روایتی سفید لباس میں کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی 40 اوورز فلڈ لائٹس میں سفید گیند اور رنگین لباس کے ساتھ ہوں گے۔اس طرح نئے فارمیٹ میں روایتی ٹیسٹ کرکٹ اور محدود اوورز کی کرکٹ کے مختلف انداز یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔کرکٹ کے نامور کھلاڑی مشاورتی بورڈ میں شاملٹورنامنٹ کے مشاورتی بورڈ میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے سابق بلے باز میتھیو ہیڈن اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ شامل ہیں۔بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما عالمی سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ تمام میچز سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر براہِ راست نشر کیے جانے کی توقع ہے۔کرکٹ کے اس نئے تجربے میں لڑکوں اور لڑکیوں کی الگ الگ کارکردگی کو ایک مشترکہ ٹیم کے نتیجے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فارمیٹ شائقین اور نوجوان کھلاڑیوں میں کتنی مقبولیت حاصل کرتا ہے۔