تازہ ترین
پاکستان خبر

زمین کے اندر گہرائی میں زندگی کی نئی دنیا دریافت

زمین کے اندر گہرائی میں زندگی کی نئی دنیا دریافت

مشی گن ( ویب ڈیسک) مین کی سطح سے سیکڑوں فٹ نیچے چٹانوں اور پانی کے اندر بھی زندگی کا ایک پیچیدہ نظام موجود ہے، جہاں فنگس اور دیگر خوردبینی جاندار مل کر ایک مکمل ماحولیاتی سلسلہ قائم کیے ہوئے ہیں۔یونیورسٹی آف مشی گن کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین کی گہرائیوں میں موجود فنگس کی تعداد سائنس دانوں کے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ڈاکٹریٹ کی طالبہ کوئن مون کی قیادت میں ہونے والی تحقیق کے دوران ماہرین نے زمین سے تقریباً 1640 فٹ نیچے گیس کے کنوؤں سے حاصل کیے گئے پانی کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔تحقیق کے دوران جینیاتی طریقوں اور خوردبین کے ذریعے فنگس کی 689 اقسام کی نشاندہی کی گئی، جن میں 13 اقسام ایسی تھیں جن کا پہلے کبھی سائنسی طور پر ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق پانی کے ایک قطرے میں تقریباً 250 فنگل خلیے موجود تھے، جبکہ اولمپک سائز کے سوئمنگ پول میں ان کی تعداد 12 ٹریلین سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔محققین کو زیر زمین ماحول میں دیگر پیچیدہ جاندار بھی ملے، جن میں ٹارڈی گریڈز اور چھوٹے جسامت والے کیڑے شامل ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ جاندار مل کر ایک حقیقی زیر زمین غذائی نظام تشکیل دے رہے ہیں، جہاں کچھ مخلوقات ایک دوسرے کی خوراک بنتی ہیں جبکہ بعض ممکنہ طور پر طفیلی زندگی گزارتی ہیں۔یہ تحقیق سائنسی جریدے آئی ایس ایم ای جرنل میں شائع کی گئی ہے۔