تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

نک میڈنسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ناکام، 33 گیندوں پر صفر

نک میڈنسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ناکام، 33 گیندوں پر صفر

لاہور( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی اوپنر نک میڈنسن جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن ٹیسٹ میں 33 گیندیں کھیلنے کے باوجود کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے اور ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔جمعے کو شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقی فاسٹ بولر مارکو یانسن نے میڈنسن کو بولڈ کیا۔کرکٹ رپورٹس کے مطابق دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر میڈنسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ گیندیں کھیل کر صفر پر آؤٹ ہونے والے آسٹریلوی اوپنر بن گئے۔ ان کی یہ اننگز اکیسویں صدی میں کسی ٹیسٹ اوپنر کی جانب سے کھیلی جانے والی طویل ترین صفر پر ختم ہونے والی اننگز بھی قرار دی گئی ہے۔34 سالہ میڈنسن تقریباً دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آئے تھے۔ انہوں نے آخری مرتبہ دسمبر 2016 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، جبکہ اسی سال جنوبی افریقا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔میڈنسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی اس لیے بھی اہم تھی کہ وہ 2025 میں کینسر میں مبتلا ہو گئے تھے اور انہیں کیموتھراپی سے گزرنا پڑا تھا۔صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے محنت کی اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہوئے، تاہم ان کی ٹیسٹ میں واپسی مایوس کن ثابت ہوئی۔